اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی دو ہفتے کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔ اس سے قبل عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی اسلام آباد ہائیکورٹ کے پچھلے دروازے کو سیل کردیا ہے اور دو دروازوں پر سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیشی کےلیے سخت سکیورٹی میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیاہے،بتایا گیا ہے کہ عدالت پہنچنے کے بعد عمران خان ڈائری برانچ میں گئے جہاں ان کا بائیو میٹرک کیا گیا،عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع عدالت کے اطراف پی ٹی آئی کارکنان جمع ہوگئے جنہیں پولیس نے منتشر کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ تشکیل کردیا ہے جو درخواست پر سماعت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close