سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔۔۔گذشتہ روزسپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔۔۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہائی کورٹ کا عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔۔۔۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ کر رہا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close