احتساب عدالت نے عمران خان کو زبردست سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) احتساب عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اہلیہ، رشتے داروں اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔۔۔۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان کے القادرٹرسٹ کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔۔۔۔گزشتہ روز عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کیا تھا۔۔۔۔ احتساب عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو اہلیہ، رشتے داروں اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔۔۔۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا ہے اور دوران ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت ہو گی۔۔۔۔

احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران عمران خان کے وکلا ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہوگی جب کہ ڈاکٹرفیصل اپنی طبی ٹیم کے ساتھ عمران خان کا طبی معائنہ کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اپنے رشتے داروں سے ملنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ عمران خان اہلیہ کے ساتھ فون پربات کرنا چاہیں تو خصوصی انتظامات کیے جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close