وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے سے متعلق تجویز پر فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے شرکاء کی اکثریت نے تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کی ، کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ، اجلاس کے شرکاء نے وزیر اعظم سے سفارش کی کہ اہم شخصیات کے گھروں پر رینجرز تعینات کی جائے۔ اجلاس کے دوران کابینہ اراکین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں خانہ جنگی اور عوام کو فوج سے لڑانے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close