اسلام آباد (پی این آئی ) نیب عدالت نے عمران خان کو 8 روزہ ریمانڈ پر ٹیب ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔۔۔نیب عدالت اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف القادر ٹسرٹ کرپشن کیس کی سماعت ہو ئی ۔۔۔ عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے وکلاء سے مشورہ رکرنا چاہتے ہیں۔۔۔ عمران خان کے وکلاء میں ؒخواجہ حارث، فیصل چوہدری، علی گوہر اور علی بخاری شامل ہیں۔۔۔ عدالت میں سماعت کے دوران صرف وکلاء کو حاضری کی اجازت دی گئی۔۔۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے عمران خان نے 14 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی جس کے بعد عدالت نے عمران خان کو وکلاء سے مشورے کی اجازت دے دی۔۔۔ اس دوران سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔۔۔سماعت کے بعد 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے 17 مئی کو عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں