پشاور (پی این آئی) ریڈیو پاکستان پشاور کے ڈائریکٹر جنرل طاہر حسن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی شرپسندوں نےریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر بڑا حملہ کیا۔۔۔سینکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا۔۔۔ شرپسند ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔۔۔نیوز روم اور مختلف سیکشن میں تباہی مچا دی۔۔۔ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر گزشتہ روز بھی حملہ کیاتھا آج دوبارہ حملہ کیاگیا۔۔۔
توڑ پھوڑ کی، سٹاف پر تشدد کیا اور آگ لگادی ۔۔۔شرپسندوں نے چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو آگ لگادی۔۔۔ریڈیو کے مختلف شعبوں میں آتش زنی سے ریکارڈ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔۔۔ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی ۔۔۔شرپسندسرکاری سامان لوٹ کر لے گئے۔۔۔سامان میں کیمرے، مائیک اور دیگر دفتری سازو سامان اور آلات شامل تھے۔۔۔ شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کرنے والے عملے پر مظاہرین کا تشدد خواتین سمیت عملے کے ارکان پر بھی تشدد کیاگیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں