منی لانڈرنگ کیس، نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا

لاہور (پی این آئی) نیب نے منی لانڈرنگ کیس میںوزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکو بےگناہ قرار دے دیاہے۔۔۔ اس حوالے سےلاہور میںاحتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی ضمنی رپورٹ احتساب عدالت لاہور میں جمع کرادی ہے۔۔۔

اس رپورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بےگناہ قرار دیا گیا ہے۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ نیب نے شہباز شریف خاندان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔۔۔ نیب کی رپورٹ جمع ہونے کے بعداحتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24مئی تک ملتوی کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close