اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دے دیا ۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لیا تھا اور کیس پر فوری سماعت کی تھی۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنا دیا گیا ہے اور عمران خان کی گرفتاری قانونی کے مطابق قرار دے دی گئی ہے۔قبل ازیں سماعت میں عدالت نے سیکرٹری داخلہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں کہ کس کیس میں گرفتاری عمل میں لائی گئی؟کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزرا کے خلاف بھی ہوگی۔آئی جی اسلام آباد نے نیب کے وارنٹ کی کاپی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی۔بیرسٹر علی گوہر نے بتایاکہ عمران خان کے سر پر راڈ مارا اور زخمی ٹانگ پر بھی مارا گیا۔ وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ نیب نے کتنے نوٹس دیے اور عمران خان نہیں آئے؟ نیب کیس کا اخبارسے پتا چلا کہ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے، عمران خان کی ضمانت کی درخواست تیار کرلی تھی۔خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں