چیئرمین عمران خان کا گرفتاری کی صورت میں پیشگی ریکارڈ کروایا گیا خصوصی پیغام

اسلام آباد(پی این آئی )چیئرمین عمران خان کا گرفتاری کی صورت میں پیشگی ریکارڈ کروایا گیا خصوصی پیغام سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے ریکارڈ پیغام میں قوم سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیغام میں اس لیے ریکارڈ کروا رہا ہوں ہو سکتا ہے کہ مجھے موقع نہ ملے میں یہ سب آپ کی حقیقی آزادی کیلئے جنگ لڑ رہا ہوں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کیلئے نکلنا پڑے گا ، کبھی کسی قوم کو پلیٹ میں آزدی نہیں ملتی ،آزادی کیلئے جدوجہد ، جہاد کرنا پڑتا ہے اور پھر اسی قوم کو اللہ تعالی تحفے میں آزادی دیتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرا قوم کیلئے پیغام ہے کہ آپ سب اپنے حقوق کیلئے نکلیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close