راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کی مذمت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیرثبوت انتہائی بے بنیاد الزامات لگائے، حاضر سروس فوجی افسر پر بغیرثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متعلقہ سیاسی رہنماؤں سے کہتے ہیں وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں اور جھوٹے الزامات کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عمران نیازی کی معمولی سیاسی فائدے کیلئے قومی اداروں کو دھمکیاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل نصیر اور انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران پرعمران نیازی بغیرثبوت الزامات لگارہےہیں، ان کوبغیر ثبوت کے الزامات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ قومی اداروں اور ان کے افسران کے خلاف الزامات کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں