یا اللہ خیر، یا اللہ رحم، وادئ ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے، زمین میں دراڑیں پڑ گئیں

گلگت (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ لزلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔۔۔۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔۔۔۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ہنزہ کے علاقے گلمت کے محلہ کمرس میں زمین میں دراڑیں پڑ گئیں۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ مطابق کئی سال سے اس علاقے میں زیرِ زمین دھماکے اور جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔۔۔۔ ابھی تک زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان اور اس کی شدت کے حوالے سے اطلاعات نہیں ملی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں