عمران خان کا ایک بارپھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

لاہور (آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بارپھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سے 14مئی تک جلسے کروں گا،14مئی کو پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلیں گے، جان کو خطرہ ہے، 2بار قاتلانہ حملہ ہوا، پھر بھی باہر نکلوں گا۔ ہفتہ کو چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال سے اظہاریکجہتی کے لیے لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی عمران خان ریلی کی قیادت میں زمان پارک سے روانہ ہوئی۔

عمران خان نے زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کی قیادت کی۔ ریلی سے خطاب میں عمران خان نے کہا آئین ختم ہونے کا مطلب ہے کہ قوم غلام بن گئی،شہباز شریف کے بھائی، بچے، بزنس، علاج سب ملک سے باہر ہے،یہ ملک میں صرف پیسے بنانے آتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ قوم کا نقصان ہورہا ہے لیکن ان کو کوئی پرواہ ہی نہیں ،اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں ریلی زمان پارک سے روانہ ہوئے ۔ عمران خان نے کہا کہ قوم کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ضرور ریلی کا حصہ بنیں ،آئین، عدالت اور چیف جسٹس کیلئے گھروں سے نکلیں ، اگر آئین ختم ہو جائے تو ملک کا مستقبل ختم ہو جاتا ہے ، حکومت نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا تو آئین ختم ہو جائے گا ،حکومت کہہ چکی ہے وہ عدالت کا فیصلہ نہیں مانیں گے،آئین ختم ہو گیا تو ملک میں جنگل کا قانون ہو گا۔ عمران خان نے کہا سب لوگ ایک گھنٹے کیلئے گھروں سے نکلیں،سڑکوں پر نکل کر بتائیں ہم چیف جسٹس کیساتھ کھڑے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close