الیکشن کی تاریخ کے لیے پی ڈی ایم حکومت کو ایک بڑی ریٹائرمنٹ کا انتظار ہے، انصار عباسی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کو ایک بڑی ریٹائرمنٹ کا انتظار ہے۔۔۔۔ سینئر صحافی انصار عباسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پی ڈی ایم جلد الیکشن کیلئے تیار ہے لیکن 16؍ ستمبر سے پہلے نہیں۔ یہ تاریخ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے۔۔۔۔۔ انصار عباسی کے مطابق پی ڈی ایم کے ایک باخبر ذریعے کا کہنا تھا حکمران اتحاد 16؍ ستمبر کے بعد الیکشن کیلئے کسی بھی تاریخ کیلئے تیار ہوگا۔۔۔۔۔

ذریعے نے پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کے امکان کو بھی مسترد کر دیا، جیسا کہ ماضی میں حکمران اتحاد کے کچھ رہنماؤں نے اشارہ دیا تھا۔۔۔۔ذریعے نے کہا کہ ہم 13؍ اگست سے آگے نہیں جائیں گے۔ 13؍ اگست کو قومی اسمبلی اپنی مدت مکمل کر لے گی۔۔۔۔کہا جاتا ہے کہ 13؍ اگست سے آگے جانے سے حکمران اتحاد کو سیاسی لحاظ سے بہت زیادہ نقصان ہو گا۔۔۔۔ذریعے نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی والے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے کسی معاہدے کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں تو قومی اسمبلی کی تحلیل جولائی میں ممکن ہے لیکن جون میں کسی بھی طرح سے ایسا نہیں ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close