آندھی، بارش، آسمانی بجلی گرنے سے بلوچستان میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، امدادی کارروائیاں جاری

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آندھی، بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آندھی، بارش، اولے اور سیلابی ریلے سمیت مستونگ میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔۔۔۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ آندھی، بارش، اولے اور سیلابی ریلے کی وجہ سے درجنوں گاڑیوں، باغات، فصلوں اور سڑکوں کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے۔۔۔۔

صوبائی انتظامیہ اس حوالے سے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close