کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دوٹوک موقف پر کشمیر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)کشمیری رہنما عبدالحمید لون نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے گوا میں بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔اپنے بیان میں کشمیری رہنما کا کہنا تھاکہ وزیر خارجہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

دنیا کے ساتھ بھارت کو باور کرایا کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا یواین قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دینا حوصلہ افزا ہے، انہوں نے 5 اگست کے بھارتی اقدامات کو یواین قراردادوں کے منافی قرار دیا۔عبدالحمید لون کا کہنا تھاکہ پاکستان کے واضح مؤقف سے کشمیر کے متعلق منفی پروپیگنڈے نے دم توڑ دیا، مقبوضہ کشمیر کے عوام میں پاکستان کے دوٹوک مؤقف سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close