پاراچنار، امتحانی مرکز میں فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق، کوہاٹ بورڈ نے پرچے ملتوی کر دیئے

پاراچنار (پی این آئی) ضلع کرم میں مختلف واقعات میں سرکاری سکولوں کے آٹھ اساتذہ قتل کر دئیے گئے ہیں۔۔۔۔۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شلوزان روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ٹیچر محمد شریف جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسری جانب تری مینگل ہائی سکول میں سکول کے اندر سٹاف روم میں سات اساتذہ کو قتل کر دیا گیا۔۔۔۔۔ ان میں میر حسین، جواد حسین، نوید حسین، جواد علی، محمد علی اور علی حسین بھی شامل ہیں۔۔۔

یہ اساتذہ کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے تحت جاری امتحانی پرچوں کی نگرانی کر رہے تھے۔۔۔۔مقامی پولیس حکام نے اس قتل و غارت کو فرقہ واریت کا شاخسانہ قرار دیا ہے ۔۔۔۔ واقعے کے بعد ضلع بھر میں آمد و رفت کے راستے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئیہے۔۔۔ کوہاٹ تعلیمی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ 28 اپریل سے جاری کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔۔۔۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا کہنا ہے کہ بےگناہ افراد کا قتل افسوسناک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں