شمالی وزیرستان، دہشت گردوں سے مقابلہ پاک فوج کے 6 جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

دیردونی (پی این آئی) آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 6 اہلکار شہید ہو گئے ہیں ۔۔۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 سپاہی شہید ہوئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔۔۔۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close