چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی، عمران خان نے ایک گھنٹے کے لیے باہر نکلنے کی اپیل کر دی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت مافیا چیف جسٹس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے۔۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے آج صبح لاہور زمان پارک کی رہائش گاہ سے روانگی سے قبل ریکارڈ کرائے گئے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستانی ہفتے کو چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کے لیے ایک گھنٹے کے لیے باہر نکلیں۔۔۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ میں پھر 4 ریلیاں کر رہا ہوں،

لاہور میں ریلی کی قیادت کروں گا، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ریلیاں ہوں گی، چیف جسٹس کو بتانے کے لیے ریلیاں نکالیں گے کہ ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ مافیا نے سپریم کورٹ کو تقسیم کیا ہوا ہے، آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، نوے روز کے اندر الیکشن ہونے تھے، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close