عمران خان نے کارکنوں کو چیف جسٹس کے حق میں سڑکوں پر نکلنے کی کال دیدی

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں کو چیف جسٹس کے حق میں سڑکوں پر نکلنے کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر مافیا کا قبضہ ‘یہ مافیا شکست کے خوف سے انتخابات نہیں کروانا چاہتی ‘ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم بہت واضح ہے‘ اس لیے یہ لوگ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کیخلاف شرمناک مہم چلا رہے ہیں‘تمام کارکن عدلیہ کی حمایت میں ہفتے کے روز گھروں سے باہر نکلیں۔

بدھ کو سابق وزیر اعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے ہفتے کے روز مغرب کی نماز کے بعد سڑکوں پر چیف جسٹس کے حق میں احتجاج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر مافیا کا قبضہ ہے اور یہ مافیا شکست کے خوف سے ملک میں انتخابات نہیں کروانا چاہتی ، انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم بہت واضح ہے ، اس لیے یہ لوگ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے خلاف شرمناک مہم چلا رہے ہیں، تمام کارکن عدلیہ کی حمایت میں ہفتے کے روز گھروں سے باہر نکلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں