اسلام آباد (پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں گزشتہ رات عشائیہ دیا۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ججز کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے لیے عشائیہ لیکن عشائیے میں سپریم کورٹ کے موجودہ 15 میں سے 14 ججز نے شرکت کی۔۔۔۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس فائز عیسیٰ نے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔۔۔۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی جانب سے عشائیے کا مقصد ججز کے درمیان اختلافات ختم کرنا تھا۔۔۔۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر عید کے بعد چیف جسٹس پاکستان ساتھی ججز کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں