عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کا پلان ناکام ہوگیا، مریم نواز کا اہم انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کا پلان ناکام ہوگیا، عمران خان مزدوروں کیلئے ریلی نکال رہا ہے، میں کہتی ہوں تم صرف پاکستان کیخلاف سازش کرنا بند کردو مزدوروں کا بھلا ہوگا۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کا بڑا ونگ مسلم لیگ ن میں موجود ہے، معلوم نہیں تھا مسلم لیگ ن کا لیبرونگ اتنا متحرک ہے، ملک کے سخت معاشی حالات کا علم ہے، مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم نے کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے کی، مزدور کی کم سے کم تنخواہ 40 ہزار روپے ہونی چاہئے، پاکستان کو چلانے میں جتنا مزدور کا ہاتھ ہے اتنا کسی اور کا نہیں۔ مریم شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وژن پر چلے تو ملک سے باہر جاکر مزدوری نہیں کرنا پڑے گی

نواز شریف کے دور میں ملک میں ترقی آرہی تھی، سڑکیں بن رہی تھیں، ملک میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم ہوگئی تھی، 2017ء میں معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ مزدوروں کیلئے ریلی نکال رہا ہے، عمران خان تم ریلی نکالنے کے بجائے صرف پاکستان کیخلاف سازش کرنا بند کردو و مزدور کا بھلا ہوگا، سازشی طریقوں سے اقتدار کے راستے کھولنا بند کرو، عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں حائل ہے۔

ن لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتا ہے میں جیت جاؤں یا ہار جاؤں ملک چلنے نہیں دوں گا، عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کا پلان ناکام ہوگیا، پیچھے سے بیٹھ کر ڈوریاں کون ہلا رہا ہے؟، پیپر آؤٹ ہوگیا، تمہارا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہ چاہتے ہیں الیکشن جلد ہوں ورنہ الیکشن جتوانے والا کوئی نہ ہوگا۔ مریم نواز نے سابق چیف جسٹس پر عمران خان کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جسٹس کھوسہ نے کہا کہ میرے پاس آؤ میں نواز شریف کو راستے سے ہٹاتا ہوں

عمران خان نے خود کہا جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں توڑیں۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں فیصلے بیٹوں کی رشوتوں پر ہوتے ہیں، اب آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا، ملک کے مالک تم اور تمہارا منشیات زدہ دماغ نہیں ہے ملک کے مالک 22 کروڑ عوام ہیں۔ عمران خان کے سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش ہونے پر تنقید کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان روز کالی بالٹی سر پر رکھ کر آجاتا ہے، لیڈر سینہ تان کر پیش ہوتے ہیں، کالی بالٹی پہن کر نہیں آتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close