پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں حکومت کو خوفناک نتائج کی دہمکی دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں بھی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔۔۔۔۔اج یہاں جاری کیے گئے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کے لیے تیار ہو جائیں،

تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیوں سے ہو رہا ہے۔۔۔۔۔ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اس تحریک کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں