چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپہ، پی ٹی آئی کا حکومت سے جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے ملک میں انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت مرکزی رہنماں کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری، شبلی فراز، سینیٹراعظم سواتی، اعجاز چوہدری اور محمود خان شریک ہوئے۔

اجلاس میں عمران خان کو حکومت کیساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی اور چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ پرآپریشن کیبعد مذاکرات کے مستقبل پرغور کیا گیا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مذنظر رکھتے ہوئے آئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ منگل کو حتمی ایجنڈے پر بات ہوگی۔خیال رہے کہ حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی میں بیک وقت انتخابات کیلئے مذاکرات جاری ہیں اور مذاکرات کا فائنل رانڈ منگل 2 مئی کو اسلام آباد میں ہونا ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ شب پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہی کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close