پرویز الہیٰ کے گھر کا دروازہ بکتر بند گاڑی سے توڑ دیا گیا، چوہدری شجاعت کے بیٹے کیوں موجود تھے؟

لاہور (پی این آئی) آٹھ گھنٹے کی تلاشی کے بعد لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن کی ٹیم چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ سے نفری کے ہمراہ واپس چلی گئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن اور پولیس کا پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر آپریشن ناکام رہا۔۔۔۔۔۔ پرویز الہٰی کو گرفتار نہ کیا جا سکا، تقریباً 8 گھنٹے تک آپریشن جاری رہا جو صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب ختم ہوا۔۔۔۔۔ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے راسخ الہٰی کے گھروں کی تلاشی لی،

پرویز الہٰی گھر میں نہیں ملے۔۔۔۔ چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کے موبائل فون کی لوکیشن سے پتہ چل رہا ہے پرویز الہٰی اسی مقام پر موجود ہیں ۔۔۔۔۔ گرفتار ملازمین نے بھی بتایا ہے، جب تک گرفتاری عمل میں نہیں آتی پولیس یہیں موجود رہے گی، تاہم صبح پولیس واپس چلی گئی۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز الہیٰ کے گھر سے ملازمین سمیت 27 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ رات پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر پرویز الہیٰ کے گھر میں داخل ہوئے اور بکتر بند گاڑی سے گھر کا مرکزی دروازہ توڑا گیا۔۔۔۔ پولیس اہلکاروں نے گھر کا اندرونی دروازہ کھولنے کے لیے شیشے بھی توڑ دیئے،

پولیس کارروائی کے دوران چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک اور شافع حسین بھی پولیس اہلکاروں کو اندرونی حصے میں جانے سے روکتے رہے لیکن ان کی کسی نے نہ سنی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close