رات گئے چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس کا دھاوا، بکتر بند گاڑی دروازہ توڑ کر داخل، گرفتار کون ہوا؟

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پر رات گئے لاہور پولیس نے دھاوا بول دیا۔۔۔۔۔۔بکتربند گاڑی گھر کا مرکزی دروازہ توڑ کر رہائش گاہ میں داخل ہوئی جبکہ پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں کود گئے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے رات گئے پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر یہ کارروائی گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں کی ہے۔۔۔۔۔

پولیس نے پرویز الٰہی کے گھر کے باہر کی سڑک چوہدری ظہور الہٰی روڈ کو بھی بند کر دیا جبکہ دوسری جانب پرویز الہیٰ کے گھر سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا اور گھر سے پولیس اہلکاروں پر پانی بھی پھینکا گیا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے گھر میں داخل ہو کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ گھر میں سرچ آپریشن رات گئے تک جاری تھا۔۔۔۔حراست میں لیے گئے افراد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ملازمین ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس اہل کار پرویز الٰہی کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، اس مقدمے میں پرویز الٰہی کی ضمانت ہو چکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close