اسلام آباد(آئی این پی)حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو گیا، اجلاس کے بعد اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی اتحاد نے ستمبر میں الیکشن کروانے کا عندیہ دیا، پی ٹی آئی نے ستمبر میں الیکشن کو مسترد کر دیا۔حکومتی اتحاد نے موقف اختیار کیا کہ معاشی حالات ایسے نہیں کہ فوری الیکشن ہو سکیں، ضروری ہے کہ بجٹ موجودہ اسمبلیوں سے ہی پاس کرایا جائے،
حکومتی وفد نے اجلاس میں آئی ایم ایف سے معاہدے کا بھی ذکرکیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے بجٹ پیش کر کے جولائی میں انتخابات کرانے کی تجویزدی، پی ٹی آئی اور حکومتی اتحاد نے تجاویز پر اپنے قائدین سے مشاورت کرنے کے لئے وقت لے لیا۔ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ لچک دکھانے پر اگست میں انتخابات کرانے پر اتفاق ہو سکتا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں