پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں بحالی کی درخواست، پرویز الہیٰ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کی مرضی سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بحال کرنے کی درخواست کی ہے،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھیں ناں واقعات جس طرف جارہے ہیں، ہمارے خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے خود عمران خان سے پوچھ کر اسمبلیاں بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے پرویز الٰہی سے پوچھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کیں تو آپ اس پر کیا کہیں گے؟۔پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے اس بات کا کوئی جواب نہیں دینا کیونکہ اس میں پھر ادارے شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے اپنے اوپر بنائے کیسز کے بارے میں کہا کہ ہم بھگت رہے ہیں سارے کیسز کوئی فرق نہیں پڑتا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ پکڑ دھکڑ شریف برادران کا وتیرہ ہے، یہ مذاکرات بھی کرتے ہیں اور ساتھ ہی دبا ڈالنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے مذکراتی ٹیم سے کہا کہ اگر آپ ان کی نیت خراب دیکھیں تو چھوڑ کر آجائیں۔سابق وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ شریفوں کے پاں جہاں پڑ جائیں وہاں خیر نہیں ہوتی اور امیدیں ختم ہو جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا سیاسی لوگ فیصلہ کر لیں ورنہ ہم فیصلہ کریں گے، سپریم کورٹ جو کہہ دے ہم نے ماننا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹیں دینے کے معاملے پر عمران خان نے ہماری بات مانی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کا ہر کام جعلی ہے، ان کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close