بیجنگ (پی این آئی) چین نے سی پیک منصوبےکے تحت پاکستان کی بندرگاہ گوادر سے چین کے شہر کاشغر تک ریلوے لائن بچھانے کا میگا پراجیکٹ پیش کر دیا ہے ۔۔۔۔ چین کی جانب سے پیش کیا گیا گیم چینجر منصوبہ 58 ارب ڈالر کا ہے جو خطے میں ریلوے لائن کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔۔۔۔۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے مہنگے ترین منصوبے کی فیزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہنگے ترین منصوبےکی لاگت 58 ارب ڈالر آئےگی، 1860 میل طویل ریلوے سسٹم گوادر کو سنکیانگ کے شہرکاشغر سے ملا دےگا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے متعلقہ ادارے منصوبے پر غور کر رہے ہیں اور جلد ہی اس پر پالیسی بیان کی توقع کی جا رہی ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں