وزیراعظم شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا، کتنے ارکان اسمبلی نے قرارداد کی حمایت کی؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔۔۔۔ وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیش کی۔۔۔۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان وزیراعظم کی حیثیت سے شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔۔۔۔ قرار داد پیش ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے 180 ارکان نے کھڑے ہو کر وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا ووٹ دیا۔۔۔۔سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے قرارداد پر رائے شماری کے نتیجے کا اعلان کیا۔۔۔۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ اگر آج سابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور زندہ ہوتے تو اعتماد کا اظہار کرنے والے ارکان کی تعداد 181 ہوتے۔۔۔۔۔راجا پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کرنے والے 180 ارکان کے نام ویب سائٹ پر شائع کرنے کی ہدایت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close