براہِ مہربانی آئین کیلئے حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سماعت ملتوی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک ساتھ انتخابات کی درخواست اور الیکشن فنڈز جاری کرنے کے حکم سے متعلق سماعت ملتوی کر دی گئی ہے ۔۔۔۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے پی ٹی آئی اور حکومت سے کہا ہے کہ براہِ مہربانی آئین کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں۔۔۔۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم کوئی ٹائم لائن نہیں دے رہے لیکن آج کی سماعت پر ایک مناسب حکم جاری کریں گے ۔۔۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی اسپیشل بینچ کیسز کی سماعت کر رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close