عمران خان الیکشن کے معاملے پر لچک پیدا کرنے کو تیار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سینیٹر صحافی کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) عمران خان الیکشن کے معاملے پر لچک دکھانے کو تیار ہیں، عمران نے کہا ہے کہ انہیں ایک ٹھوس دلیل بتا دی جائے کہ اکتوبر میں الیکشن کرانے سے ملک کا کیا فائدہ ہے تو وہ تیار ہیں۔۔۔۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد سینیٹر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کو کچھ لوگوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے اپنا بند راستہ کھولیں اور یہ تاثر ختم کریں کہ وہ انتقام لیں گے یا کسی کو ڈی نوٹیفائی کریں گے۔۔۔۔۔

سہیل وڑائچ کے مطابق ان کے سوال پر سابق وزیراعظم عمران خان نے جواب میں کہا کہ وہ پیغام تو بھیجتے ہیں مگر جواب نہِں ملتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close