اسپیکر قومی اسمبلی کا چیف جسٹس اور دیگر ججز کو خط لکھنے کا فیصلہ، خط میں کیا کہا جائیگا؟

اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی برجیس طاہر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو سپریم کورٹ کے ججز کو خط لکھنے کی درخواست کی۔

برجیس طاہر نے درخواست کی کہ اسپیکر قومی اسمبلی چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط لکھ کر اراکین پارلیمنٹ کے جذبات سے آگاہ کریں۔ جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے خط لکھنے پر ایوان سے رائے طلب کی۔ اراکین قومی اسمبلی نے ڈیسک بجا کر اپنی رائے کا اظہار کیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ کیا کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر ججز کو خط لکھ کر اراکین پارلیمنٹ کے جذبات سے آگاہ کریںگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close