اسلام آباد(پی این آئی) حکومت کی اتحادی جماعتوں نے توہین پارلیمنٹ پر 3 اہم شخصیات کو قومی اسمبلی میں طلب کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں شریک ارکان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 3 افراد مسلسل پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں۔
ارکان آج بہت جذباتی ہیں اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں تجویز پیش کریں گے کہ ان تینوں افراد کو قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں طلب کیا جائے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ اس طرح کی شخصیات کو استحقاق کمیٹی طلب کرے گی اور ان سے پوچھا جائے کہ وہ کیوں پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے توقع ہے کہ جب اراکین کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئے گی تو اس معاملے کو فوری طور پر استحقاق کمیٹی کے روبرو پیش کر دیا جائے گا اور کمیٹی اپنے اجلاس میں فیصلہ کرے گی کہ آئندہ 24 گھنٹے کے اندر اندر ان شخصیات کو کب طلب کرنا ہے، اس طریقے سے یہی توقع ہے کہ اس معاملے کا ڈراپ سین ہونے جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں