چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا بینچ کیوں ڈی لسٹ کیا گیا؟ صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ میں آج صبح چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کیے جانے کے حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے ۔۔۔۔ حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ “چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنا بینچ ڈی لسٹ کر دیا ہے کیونکہ انکے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے ان دونوں ججوں کا بعض معاملات پر چیف جسٹس سے اختلاف کوئی راز نہیں اور کسی اہم سیاسی مقدمے میں چیف جسٹس کی مرضی کا نتیجہ سامنے آنا کافی مشکل تھا”….. یہ بات اہم ہے کہ آج بدھ کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کیے جانے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close