کیاملٹری اسٹبلشمنٹ میں اب تک جنرل باجوہ کا اثر روسوخ موجود ہے؟ صحافی کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردِعمل آگیا

راولپنڈی (پی این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اعادہ کرتے ہیں کہ اصل طاقت کا محور اور مرکز عوام ہیں، ہمارلیے تما م سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔

پریس کانفرنس کے دورن صحافی نے سوال کیا کہ بہت زیادہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی یہ بات آ رہی کہ ملٹری اسٹبلشمنٹ میں اب تک جنرل باجوہ کا اثر روسوخ موجود ہے ، کریک ڈاؤن کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات کی جاتی ہے اس پر آپ کیا کہیں گے؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزیں آپ کے مشاہدے میں بھی آئی ہوں گی ، ہر شخص اپنی رائے اور تجزیے کا حق رکھتاہے ، اگر ہم دیکھیں کہ چیف آف سٹاف جنر ل عاصم منیر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ اصل طاقت کا محور اور مرکز عوام پاکستان ہے ، جہاں تک سیاست کا تعلق ہے ، پاکستان کی فوج ایک قومی فوج ہے ، ہمارے لیے تمام سیاستدان اور سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، آپ بھی نہیں چاہیں گے اور نہ ہی افواج پاکستان چاہے گی کہ وہ ایک خاص سیاسی نظریے ، جماعت کی طرف راغب ہوں ، افواج پاکستان میں ہر مسلک اور ہر علاقے سمیت پوری پاکستان کی نمائندگی ہے اس طرح یہ خاص سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close