نہ خود کش حملہ، نہ فائرنگ ہوئی، سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں 13 ہلاکتوں کی ابتدائی رپورٹ جاری

کبل (پی این آئی) سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہوئے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔۔۔۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں دعویٰ ہے کہ تھانے کے باہر سے حملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا اس لیے شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے۔۔۔۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھانے کے مال خانہ میں گولہ بارود کو آگ لگی جس کے باعث 13 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔۔۔۔

اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکا سی ٹی ڈی کے پرانے دفتر میں ہوا ہے، بظاہر خودکش یا دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگ رہا۔۔۔۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق لاپرواہی کے باعث عمارت میں رکھے اسلحہ میں دھماکا ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close