سوات، سی ٹی ڈی تھانے کے اندر دھماکہ، 12 پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی، امدادی کارروائیاں جاری، ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ

کبل (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر ہونے والے دھماکے میں کم از کم 12 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔۔۔۔خیبر پختونخوا کے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی، دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔۔۔

خالد سہیل کا کہان ہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں 2 دھماکے ہوئے ، تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے، ممکن ہے مارٹرگولے پھٹنے سے دھماکے ہوئے ہوں۔۔۔اس حوالے سےآئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کا کہنا نے دھماکے میں 5 افراد کی شہادت اور 15 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔۔۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانے کے اندر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ 40 افراد زخمی ہیں۔۔۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے سوات کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دھماکے سے متاثرہ افراد کو ہنگامی بنیادوں پر علاج فراہم کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close