اسلام آباد(پی این آئی) واشنگٹن میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف سے سائیڈ لائن ملاقات کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا ۔ سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب کا دورہ امریکہ بھی بڑی پیش رفت نہ کر سکا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی یقین دہانیاں بھی ناکافی رہی۔پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر کمرشل بینکوں سے جمع کرانے کا پلان دینا پڑا۔اسٹاف لیول معاہدے پر آئی ایم ایف کی پیش قدمی سست روی کا شکار ہے۔
اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری 2023 کو ہونا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی موٹرسائیکل اور رکشہ کو سستا پیٹرول دینے کی سکیم آئی ایم ایف کو کھٹکنے لگی۔پاکستانی حکام کی آئی ایم ایف کو سستا پیٹرول سکیم پر قائل کرنے کی کوششیں بے سود رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں