نواز شریف کا مقصد پورا ہو گیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مریم نواز شریف کے ہمراہ ملاقات

ریاض (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں میاں نواز شریف کی صاحبزادی، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی موجود تھیں۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت رہی ہے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ ہفتے میاں محمد نواز شریف نے مریم نواز، محمد جنید صفدر، حسن نواز، حسین نواز، زید حسین نواز اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔۔۔۔ شریف خاندان کو سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ گزارنے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی دعوت سعودی فرمانروا کی جانب سے دی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close