اسلام آباد (پی این آئی) عید الفطر کے بعد حکمراں جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وفاق اور چاروں صوبوں میں ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کی جائے گی۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمراں جماعتوں کا اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہوا جس کے اعلامیے کے مطابق اتحادی جماعتوں میں پہلے سے الیکشن سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔۔۔۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات اور امیر جماعت اسلامی کی وزیراعظم سے ملاقات بھی اسی عمل کا حصہ ہے۔۔۔۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات کے دروازے کسی پر کبھی بھی بند نہیں کیے گئے۔۔۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ عید الفطر کے بعد حکمراں جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا جس میں وفاق اور چاروں صوبوں میں ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کی جائے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں