اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو عید اطمینان سے گزار نے کا مشورہ دے دیا۔ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا ہے، قانونی طریقے سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، وفاقی حکومت ان کے خلاف کسی آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی بھی جج کی تعیناتی کے پیچھے لابنگ ہی نظر آتی ہے، اسی لابنگ کا نتیجہ ہے کہ آج سپریم کورٹ میں 8 اور 7 کی تقسیم نظر آرہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں