مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی سے کھل کر اختلاف کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پی ڈی ایم سربراہ نے نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کی مخالفت کر دی جبکہ پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے موقف پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے نزدیک نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ غیر ضروری ہیں، سربراہ پی ڈی ایم کے گرینڈ ڈائیلاگ کے حوالے سے موقف پر پیپلز پارٹی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے سخت موقف پر شدید تحفظات ہیں، پی پی وفد نے قیادت کو معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی قیادت کا موقف ہے کہ وہ نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹے گی، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ ہیں، سیاسی صورتحال کے پیش نظر نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ ناگزیر ہیں، سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے جا سکتے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع نے مزید بتایا کہ سیاست میں آج کے حریف کل کے حلیف ہوتے ہیں، انتخابات سے ہمیشہ کیلئے فرار حاصل نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رویے میں نمایاں لچک آئی ہے، ہمیں مولانا فضل الرحمان سے قومی مذاکرات کی مخالفت کی توقع تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں