اسلام آباد (پی این آئی ) یہ بات اب واضح ہو گئی ہے کہ پنجاب اور کے پی الیکشن کیس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام سپریم کورٹ آئے تھے۔۔۔۔ باخبر ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے چیف جسٹس چیمبر میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب کو سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی تھی۔۔۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات ڈھائی گھنٹے سے زائد دورانیہ کی رہی۔۔۔۔
یہ بات اہم ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 14مئی کو پنجاب میں صوبائی انتخابات کا حکم دے رکھا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں