ممنوعہ فنڈنگ کیس، جواب غیر تسلی بخش ہے، پی ٹی آئی کے سینئر ترین لیڈر کو طلب کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے ۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے حکام کے مطابق اسد عمر کی دوبارہ طلبی کا نوٹس پی ٹی آئی لاہور آفس میں موصول بھی کرا دیا گیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نوٹس اسسٹنٹ فنانس منیجر پی ٹی آئی نوید اسلم نے وصول کیا جس کے مطابق اسد عمر کو 27 اپریل کو ایف آئی اے آفس لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو دوبارہ طلبی کا نوٹس 14 اپریل کو پیش نہ ہونے پر جاری کیا گیا لیکن 14 اپریل کو اسد عمر نے حاضر ہونے کی بجائے تحریری جواب بھجوا دیا تھا۔۔۔۔۔ ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کا جواب غیر تسلی بخش ہونے پر انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close