لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان خود روسٹرم پر آ گئے، تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی درخواست فل بینچ کے روبرو سماعت کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے ۔۔۔ درخواست میں عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کا ذکر ہے۔۔۔درخواست کی سماعت جسٹس طارق سلیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نےکی۔۔۔عمران خان بھی سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود تھے،

دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرکا کہنا تھا کہ سرکاری مشینری کا عمران خان کے خلاف بھرپور استعمال ہو رہاہے، آج کے دن تک 141 کیسز درج ہو چکے ہیں، ہم نے 121کیسز کی تفصیلات درخواست کے ساتھ لگائی ہے، عدالت جو اندراج مقدمات کا سلسلہ چل رہا ہے اسے روک دے، تمام کیسز میں مدعی پولیس خود ہے، ہر چیز کی ایک لمٹ ہوتی ہے۔۔۔ سماعت کے دوران عمران خان خود روسٹرم پر آگئے اور بولنا شروع کر دیا۔۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ نے کہا تھا کہ وہاں آپریشن نہیں ہوگا، اب ان چھٹیوں میں انہوں نے آپریشن کرنا ہے، میرے پاس مصدقہ اطلاع ہےکہ یہ آپریشن کرنا ہے، عدالت انہیں روکے، یہاں تو جنگل کا قانون چل رہا ہے، پکڑپہلے لیتے ہیں پھر الزام بتاتے ہیں، اس آپریشن کی وجہ سے وہاں خون خرابہ ہو سکتا ہے، یہ الیکشن لڑنے سے ڈرے ہوئے ہیں، میں اس خطرے سے پہلے آگاہ کر رہاہوں کہ یہ سب ہونا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close