بیرسٹر سلطان کی عمران خان کے خلاف بغاوت، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنا لیا، آج وزیراعظم آزاد کشمیر کون بنے گا؟

مظفر آباد (پی این آئی) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے عمران خان کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی میں فارورڈ بلاک قائم کر لیا ہے۔۔۔۔ذرائع کے مطابق اب آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہوگا تاہم ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت ہمارا اتحاد پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔۔۔۔

اگر وزارت عظمیٰ کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہوتا تو ہم اسے ووٹ دینے کے پابند تھے لیکن پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک سے معاملات طے کرتے وقت ن لیگ کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی فارورڈ بلاک نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو ن لیگ 7 ووٹ کے ساتھ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہو گی۔۔۔۔ ن لیگ کا رد عمل سامنے آنے کے بعد فارورڈ بلاک کی طرف بیرسٹر سلطان نے رات گئے ن لیگ کے ساتھ مذاکرات شروع کر دئیے ہیں تاکہ انہیں فارورڈ بلاک کے امیدوار چوہدری رشید کی حمایت پر آمادہ کیا جا سکے۔۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ہائی کورٹ سے نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال تبدیل ہوتی رہی جس کا آج ڈراپ سین ہونے والا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close