پاکستان نے روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان نے روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آڈر دے دیا ہے خام تیل مئی میں پاکستان پہنچے گا۔ روزنامہ جنگ میں خالد مصطفیٰ کی خبر کے مطابق زرائع کا کہنا ہےکہ روسی وفد کے کراچی میں پاکستانی حکام سے مزاکرات ہفتے کو ختم ہوگئے جن میں اہم امور طے کرلئے گئے جس میں طریقہ ادائیگی شامل ہے تاہم کچھ معمولی نوعیت کے امور باقی ہیں جو بعد میں طے کیئے جائیں گے۔

سرکاری زرائع کے مطابق روسی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان مزاکرات 13 اپریل سے 15 اپریل تک جاری رہے جس میں اہم ترین امور طے کرلئے گئے۔ سرکاری افسران اس ضمن میں تفصیلات بتانے سے تقریبا گریز کر رہے ہیں۔ اس بات میں اہم امر یہ ہے کہ روسی وفد نے پاک روس تیل خریداری کے امور کے بارے میں اخبارات میں رپورٹنگ پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ روس اس ڈیل کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close