حکومت کی جانب سے عوام کیلئے عیدی، پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت کی جانب سے عوام کیلئے عیدی، پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ۔۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 272 روپے سے بڑھ کر282 ہوگئی۔

 

 

 

 

انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ کا کہناتھاکہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بغیرکسی ردوبدل کے برقرار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close