پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچنے کیلئے کیا کرنا ہو گا ، آئی ایم ایف نے واضح کر دیا

واشنگٹن(پی این آئی) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی ڈیفالٹ کی سطح پر نہیں پہنچا اور امید ہے وہ اس سطح پر نہیں پہنچے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرسٹالینا جارجیوا نے واشنگٹن ڈی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فنڈا اسٹاف ملک کی فنانسنگ گیپ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں سے تصدیق حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچنے کے لیے ایک پائیدار پالیسی فریم ورک کی ضرورت ہے اور امید ہے پاکستان آئی ایم ایف کی مالی اعانت سے چلنے والا اپنا جاری پروگرام مکمل کر لے گا۔آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرے میں سب سے آگے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close