اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ طیبہ گُل انکوائری کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، ان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔۔۔۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ عمران خان، اعظم خان اور جسٹس (ر) جاوید اقبال کو 14 اپریل کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔۔۔۔
ٹویٹر بیان میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی کے افسر نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا ہے، انکوائری افسران تمام مقامات سے ثبوت جمع کریں گے جہاں طیبہ گل کو محبوس رکھا گیا۔۔۔۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق احتساب عدالت ون لاہور کے جج راؤ عبدالجبار صاحب نے انکوائری افسران کو 18 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کیا ہوا ہے۔۔۔۔
طیبہ گل نامی خاتون کا نام 2019 میں اُس وقت سامنے آیا تھا جب سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں